پاکستان
24 مئی ، 2012

اسپیکر کے فیصلے سے ملک میں پہلی بار جمہوریت کی فتح ہوئی،وزیراعظم

اسپیکر کے فیصلے سے ملک میں پہلی بار جمہوریت کی فتح ہوئی،وزیراعظم

اسلام آباد…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی اسپیکر نے نااہلی کے معاملے میں ان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے، قومی اسمبلی کے پہلے اسپیکر مولوی تمیز الدین اسمبلی توڑے جانے کے خلاف عدالت گئے تھے اگر اس دن عدلیہ ان کی سن لیتی تو آج ملک کی تقدیر بدل چکی ہوتی۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اسپیکر کی جانب سے ان کے حق میں فیصلے سے جمہوریت کی فتح ہوئی ہے۔ اور پھر یہ شعر بھی پڑھا ، بے خودی بے سبب نہیں غالب
کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے
اساتذہ کی اپ گریڈیشن تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم کے بعدتعلیم صوبائی معاملہ بن گیا ہے،مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ وفاقی حکومت تعلیم کی بہتری کے لیے اقدامات نہیں کرے گی۔ گلگت بلتستان اور فاٹا وفاقی حکومت کے زیر انتظام ہیں جہاں تعلیم کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ وہ وزیر اعظم ہاوٴس کو بھی اعلیٰ تعلیمی ادارے کے قیام کے لیے وقف کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔انہوں نے اساتذہ کے لیے کمیونٹی سینٹر،ایجوکیشن ہاوٴسنگ کوآپریٹو سوسائٹی اور ایجوکیشن کلب قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

مزید خبریں :