پاکستان
24 مئی ، 2012

پیپکو کے 8بند پاور پلانٹس سسٹم میں واپس، بجلی کی پیداوار میں بہتری کا امکان

پیپکو کے 8بند پاور پلانٹس سسٹم میں واپس، بجلی کی پیداوار میں بہتری کا امکان

لاہور … پیپکو کے 8 بند پاور پلانٹس سسٹم میں واپس آ گئے ہیں جس سے بجلی کی پیداوار میں کچھ بہتری آنے کا امکان ہے۔ ترجمان پیپکو کے مطابق بجلی کا بحران جاری ہے جس کی اصل وجہ پانی، تیل اور گیس کی قلت ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ تیل اور گیس ملنے کی وجہ سے چند روز سے بند پاور پلانٹس جامشورو، کوٹ ادو،حب کو، لبرٹی، سیف، سفائر، اورینٹ اور ہالمور آج سسٹم میں واپس آگئے جس سے 600 میگاواٹ بجلی سسٹم میں آئی ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ تربیلا اور منگلا سے پچھلے سال کی نسبت 2 ہزار میگاواٹ ہائیڈل پیداوار کم مل رہی ہے تاہم جون میں گلیشیئر پگھلنے سے پانی زیادہ ڈیموں میں آنے سے لوڈشیڈنگ میں ریلیف ملے گا۔ ذرائع کے مطابق اس وقت شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے زائد ہے، شہروں میں 20 ،20 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے لوگوں کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔

مزید خبریں :