10 نومبر ، 2015
نئی دہلی......بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان سے خوشگوار تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں ، ہمسایوں سے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے بھرپور کوششیں کریں گے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ملک ہے ، خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں ، پاکستان کو بھی مثبت جواب دینا چاہیے۔
بھارتی وزیر داخلہ نے مقبوضہ کشمیر میں امن و امان بہتر ہونے کا دعویٰ بھی کیا ۔