24 مئی ، 2012
اسلام آباد…وفاقی وزیراطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی آئینی بحران نہیں ہے، جو ہورہا ہے آئین و قانون کے مطابق ہے قمر زمان کائرہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گوکرتے ہوئے کہا کہ نئے الیکشن کمیشن کی تقرری کیلئے وزیراعظم نے نام بھیج دیے ہیں جو مسلم لیگ ن کو بھی تجویز کیے تھے، نئے الیکشن کمشنر کی تقرری کا فیصلہ پارلیمانی کمیٹی کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ آئین و قانون کے تقاضے پورے کیے جارہے ہیں جو عوام بھی چاہتے ہیں۔