پاکستان
24 مئی ، 2012

سندھ کی تقسیم کا نعرہ امن اور قوموں کو تباہ کرنے کی سازش ہے، عمران خان

سندھ کی تقسیم کا نعرہ امن اور قوموں کو تباہ کرنے کی سازش ہے، عمران خان

لاہور … پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کا نعرہ لگانے والے لسانیت کو فروغ دیکر سندھ کے امن اور تمام قوموں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف لاہور سیکریٹریٹ سے جاری ایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ لسانیت کی آگ میں ہزاروں جانیں ضائع ہوئی ہیں، اب کسی کو صوبے کی تقسیم کا شوشہ چھوڑنے اور لسانی فسادات نہیں کرانے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی تقسیم کیخلاف نکلنے والی ریلی پر بیہمانہ فائرنگ سے 14 معصوم لوگوں کی جانیں ضائع ہوئیں جو قابل افسوس ہے۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت اس واقعہ کا نوٹس لے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ عمران خان کاکہنا تھا کہ سندھ کی تقسیم کا شوشہ چھوڑنے والوں میں مسلم لیگ ن بھی برابر کی شریک ہے کیونکہ میاں شہباز شریف نے کراچی کو صوبہ بنانے کی بات کرکے سندھ میں نفرت کا بیج بویا تھا۔

مزید خبریں :