پاکستان
24 مئی ، 2012

افغان ٹرانزٹ کنٹینر اسکینڈل: کراچی سے 6 کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس گرفتار

افغان ٹرانزٹ کنٹینر اسکینڈل: کراچی سے 6 کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس گرفتار

کراچی… نیب سندھ نے افغان ٹرانزٹ کنٹینر اسکینڈل میں کراچی سے 6 کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان نیب کے مطابق افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں غیر قانونی طریقے سے کنٹینر کلیئر کراکے افغانستان بھیجنے کی بجائے ملک کے مختلف حصوں میں فروخت کردی گئی تھیں۔ تحقیقات کے دوران نیب نے 6 کلیئرنگ ایجنٹس کو گرفتار کرلیا ہے۔ ان ایجنٹس میں محمد رفیق، عبدالمناف، محمود عالم، عرفان حیدر، محمد عرفان اور ملک اشتیاق شامل ہیں۔ ترجمان نیب کے مطابق مزید گمشدہ کنٹینرز کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں اور اس میں ملوث کسٹم اہلکاروں اور دیگر ملوث افراد کی نشاندہی اور گرفتاری بھی متوقع ہے۔

مزید خبریں :