24 مئی ، 2012
لاہور…مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نوازشریف نے عوامی تحریک کیصدر ایاز لطیف پلیجو سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے محبت سندھ ریلی پر فائرنگ میں جاں بحق افراد کے لئے اظہار تعزیت کی۔ عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو کے مطابق میاں نوازشریف نے ان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور دو روز قبل کراچی میں محبت سندھ ریلی پر دہشت گردوں کے فائرنگ کی شدید مذمت کی،نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ تقسیم سندھ کے خلاف ہیں اور سندھ کے قوم پرستوں کے ساتھ مل کر تقسیم سندھ کی مزاحمت کریں گے،ایازلطیف پلیجو سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ حکومت اور انتظامیہ نے محبت سندھ ریلی کو تحفظ کیوں فراہم نہیں کیا۔