پاکستان
24 مئی ، 2012

بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پی پی تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی،بختاور

کراچی… ایک شخص ایسا ہے جس کے ریڈ وارنٹ جاری ہیں اور وہ جیل جانے سے بچا ہوا ہے اور وہ شخص ہے پرویز مشرف، سماجی ویب سائٹ پر بختاور بھٹو زرداری نے یہ پیغام چھوڑا ہے ۔پیغام میں یہ بھی کہا ہے کہ پی پی پی کو کو شہید بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی، کچھ لوگ سچ اور جھوٹ کے فرق کو دھندلا دینا چاہتے ہیں۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل اور سیکورٹی سے متعلق بختاور بھٹو زرداری نے ٹویٹ میں کہا کہ مشرف نے سابق وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو کو نامناسب سیکورٹی دی بی بی کی سیکورٹی وزراء اعظم کو دی جانے والی سیکورٹی جیسی نہیں تھی۔ سابق وزیر اعظم کے مقابلے میں اس وقت کے مشرف حامی وزیر اعظم کو کہیں زیادہ سیکورٹی مہیا تھی جبکہ بی بی کو اس وقت کے وزیر اعظم کے مقابلے میں کہیں زیادہ جان کا خطرہ تھا۔ بختاور زرداری نے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا کے انہیں معلوم ہے کہہ بی بی کے اصل قاتل شدت پسندوں اور آمروں کی شکل میں بیت اللہ محسود، طالبان اور مشرف ہیں۔

مزید خبریں :