12 نومبر ، 2015
کراچی......پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کہتے ہیں، فوج کیا چاہتی ہے مجھے معلوم نہیں ،لیکن پاکستان کے عوام ملک میں گڈ گورننس چاہتی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ قومی اسمبلی میں اسپیکر کا انتخاب متنازع ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اندرون سندھ میں دیوالی کی تقریب منانے آئے ،کراچی پہنچے تو ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بولے ،نئے پاکستان کی پولیس کو غیر جانب دار کرنا ہے۔ نئے پاکستان میں پولیس کے پی کے کی طرح ہوگی۔
عمران خان بولے سندھ کے لوگوں کو خاص طور پر تبدیلی کی ضرورت ہے۔ پورا پاکستان چاہتا ہے کہ گورننس کے مسائل ٹھیک ہوں ۔
خان صاحب بلدیاتی انتخابات پر بات کرتے ہوئے بولے ایم کیو ایم کو کیسے معلوم ہو گیا کہ میئر کراچی سے ہوگا،ان کا کہناتھا کہ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوران ہمارے کارکنوں کو مارا گیا ہے عمران خان کا کہنا تھا کہ اسپیکر کا انتخاب اب بھی متنازع ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ سندھ کی عوام کو خصوصی طور پر تبدیلی کی ضرورت ہے، ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں کراچی کا دورہ کروں گا۔