12 نومبر ، 2015
کراچی......پاکستان میں بسنے والے ہندو بھی بھر پور طریقے سے اپنا مذہبی تہوار دیوالی روایتی انداز میں منارہے ہیں ۔
پاکستان میں جہاں جہاں ہندو مذہب کے ماننے والے بستے ہیں،وہاں وہاں لوگ دیوالی کی خوشیا ں روایتی طریقوں سے منا رہے ہیں۔کراچی کے سوامی نارائن مندر میں بڑی تعداد میں ہندو برادری کے افراد جمع ہوئے،اور دیوالی کا جشن منایا۔
بچوں اور بڑوں نے نئے کپڑے پہنے اور رشتہ داروں و عزیز واقارب میں مٹھائیاں تقسیم کیں،دیوالی کو روشنی کا تہوار بھی کہتے ہیں ،لہذا اس موقع پر آتش بازی کی گئی اور دیئے بھی جلائے گئے۔