12 نومبر ، 2015
لاہور.....لاہورکےمختلف مقامات پر3دکانوں میں ڈکیتی کی وارداتوں کی سی سی ٹی وی ویڈیوزجیو نیوز نے حاصل کر لیں ۔ڈاکو اِن دکانوں سےلاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس ابھی تک کسی ملزم کا سراغ نہیں لگا سکی۔
پہلی سی سی ٹی وی ویڈیونصیر آبادمیں واقع ایک بیکری کی ہے،ویڈیو میں دیکھاجاسکتاہےکہ 3 مسلح ڈاکو بیکری میں داخل ہوتےہیں،ایک ڈاکونے ہیلمٹ پہن رکھا ہے،پستول سےمسلح دوسرا ڈاکوکیشئر کو تشددکانشانہ بناتاہے،ملزم رقم سمیٹ کر رفوچکر ہو جاتےہیں۔
ڈکیتی کا دوسراواقعہ والٹن روڈکاہے،جہاں مسلح ڈاکوایک دکان میں داخل ہر کررقم لوٹتےاورتسلی کےساتھ فرارہو جاتے ہیں۔جوہرٹاؤن میں ہونےوالی تیسری واردات بھی پہلی دونوں وارداتوں سےملتی جلتی ہے،ڈاکو ایک بڑی دکان میں گھس کرہزاروں روپے لوٹتےاورفرارہوجاتےہیں۔
چنددن پہلےگلبرگ کےایک بنک اور ڈیفنس میں چند گھروں سےبھی ڈاکولاکھوں روپےلوٹ چکےہیں۔پولیس نےتمام وارداتوں کےمقدمات تودرج کرلئےمگر تاحال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی،شہریوں نےڈکیتی کی بڑھتی ہوئی واداتوں پرتشویش کااظہارکیاہے۔