پاکستان
12 نومبر ، 2015

کراچی: متاثرین مون گارڈن کی درخواست ناقابل سماعت قرار

کراچی: متاثرین مون گارڈن کی درخواست ناقابل سماعت قرار

کراچی......سندھ ہائی کورٹ نے متاثرین مون گارڈن کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی ، عدالتی حکم ميں قرار دیا ہےکہ متاثرین چاہیں توزیرسماعت درخواست میں فریق بننےکی علیحدہ درخواست دےسکتےہیں۔

مون گارڈن کراچی میں ریلوے کی زمین پر قائم وہ رہائشی عمارت ہے جس کے فلیٹ عدالتی حکم پر سیل کئے گئے، متاثرین نے فیصلے پرعملدرآمد رُکوانے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا لیکن اُن کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر نمٹادی گئی ہے۔

مون گارڈن کےمکینوںنےفلیٹس خالی کرانےسےمتعلق عدالتی فیصلے پرعملدرآمد روکنے کی درخواست دائر کی تھی جس میںموقف اختیارکیا گیاتھاکہ ان کے پاس تمام قانونی دستاویزات موجود ہیں، انہیں بلڈر نے دھوکہ دیا ،یہ معاملہ سپریم کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے اس لئے فی الحال فلیٹ خالی کرانے کے عمل کو روکا جائے۔

سندھ ہائیکورٹ نے متاثرین کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتےہوئے نمٹادی،تاہم عدالت نے حکم دیا کہ اگر متاثرین چاہیں تو زیر سماعت درخواست میں فریق بننے کی درخواست کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف عدالتی حکم کے باوجود کارروائی نہ کرنے پرتوہین عدالت کی درخواست پر آئی جی سندھ کو حکم دیا تھا کہ مون گارڈن کو 24 گھنٹے میں خالی کرایا جائے،جس کے بعد پولیس نے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر فلیٹس خالی کرالئے تھے۔

مزید خبریں :