پاکستان
13 نومبر ، 2015

او ایس ڈی بنائے جانے کی خبر بے بنیاد اور صریحا غلط ہیں، عائشہ ممتاز

او ایس ڈی بنائے جانے کی خبر بے بنیاد اور صریحا غلط ہیں، عائشہ ممتاز

برسلز......پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائرکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز نے سوشل میڈیا پر چلنے والی ایسی تمام افواہوں کی تردید کی ہے کہ انہیں او ایس ڈی بنادیا گیا ہے، برسلز سے جاری پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بدستور انجام دے رہی ہیں اور وطن واپسی پر اسی طرح کام جاری رکھیں گی ۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائرکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز نے اپنے حوالے سے سوشل میڈيا پر پھیلی خبروں کی تردید کردی ہے،انہوں نے صاف صاف کہہ دیا کہ وہ ایک آفیشل تقریب کے سلسلے میں برسلز میں ہیں ، ایسی کوئی بات نہیں کہ انہیں او ایس ڈي بناکر راستے سے ہٹادیا گیا ہے۔

عائشہ ممتاز کو اس وضاحت کی ضرورت اس لیے پیش آئی کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ان کے بارے میں یہ خبریں پھیلائی گئیں کہ انہوں نے کسی بڑی شخصیت کی کمپنی پر چھاپہ مارا، جس کی سزا انہیں او ایس ڈی بناکر دی گی۔

تاہم سوشل میڈیا پر جاری ایسی افواہوں کی تردید کرتےہوئے عائشہ ممتاز نے کہاکہ وہ اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور اسی تندہی اور عزم و ہمت سے برسلز سے واپسی پر کام وہیں سے شروع کریں گی جہاں چھوڑ کر گئی تھیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی چيرپرسن عائشہ ممتاز نے بہت ہی کم عرصے میں اپنی جانفشانی اور فرض شناسی سے الگ پہچان بنائی ہے ، انہوں نے لاہور میں خاص طورپر غیر معیاری کھانے پینے کی اشیا کی فراہمی بند کرائی ، غیر معیاری کھانا فراہم کرنے والے ہوٹلز اور فوڈ چینز پر جرمانے لگائے اور کسی بڑے نام کو بھی نہیں بخشا۔

مزید خبریں :