13 نومبر ، 2015
پشاور......خیبر پختونخوا حکومت نے سیاحتی کاروبار سے منسلک افراد کو کو 7 دن میں اپنے کاروبار کی رجسٹریشن کرانے کی ڈیڈ لائن دیدی ہے،رجسٹریشن نہ کرنے والوں کا کاوربار سیل کردیا جائے گا۔
محکمہ ٹورسٹ سروسزخیبرپختونخوانےسیاحت سےمتعلق کاروبارہوٹل،موٹل،ریسٹورنٹ،ٹریول ایجنسی ، ٹور آپریٹرز، ٹورسٹ گائیڈ اوررینٹ اے کارمالکان کورجسٹریشن کیلئےحتمی نوٹس جاری کردیئے ہیں ،جس میں رجسٹریشن 7دن میں کرانے میں مہلت دی گئی ہے۔
محکمے کی جانب سےکارروائی کیلئےحتمی نوٹسزجاری کردیے ہیں، جس کےبعد ان کوجرمانوں اورکاروبارسیل کرنےکی سزائیں دی جائیں گی۔
محکمہ ٹورسٹ سروسزکےترجمان جاوید مروت نےجیونیوزکوبتایاکہ ایک سروے کےمطابق صوبہ میں تقریبا 20 ہزار ایسے کاروباری مالکان ہیں لیکن صرف دو فیصدنےمحکمےکےساتھ اپنی رجسٹریشن کروارکھی ہے اورصوبائی حکومت نے اٹھارویں ترمیم کےبعدنئےقانون کےتحت رجسٹریشن کولازمی قراردیاہے۔
ان کا کہناتھا کہ اس قانون کےتحت حال ہی میں کی جانےوالی کارروائیوں میں رجسٹریشن نہ کرانےاوردوسری قانونی خلاف ورزی کامرتکب ہونےوالوں کو80لاکھ روپےکےجرمانےکیےگئے ہیں۔