دنیا
13 نومبر ، 2015

مودی کو برطانیہ میں عدم برداشت سے متعلق بیان مہنگا پڑ گیا

مودی کو برطانیہ میں عدم برداشت سے متعلق بیان مہنگا پڑ گیا

نئی دلی.......بھارت میں عدم برداشت کی کوئی جگہ نہیں،برطانیہ میں مودی کو یہ دعویٰ کرنا مہنگا پڑ گیا،کانگریس نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ترجمان آنند شرما بولے مودی دوغلے ہیں،ان کےدورحکومت میں بھارت کا چہرہ خراب ہوا۔

بھارت میں عدم برداشت کے لئے کوئی جگہ نہیں،یہ تھا برطانیہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کا دیا گیا وہ بیان جس پر کانگریس بھڑک اٹھی۔

نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران سینئرکانگریس رہنما آنند شرما نے مودی کے بیان پر انہیں آڑے ہاتھوں لیا، بولے کہ مودی کے دور میں بھارت کا چہرہ خراب ہوا ہے۔ آنند شرما نے یہ بھی کہا کہ بہار الیکشن کے نتائج کے بعد مودی سرکار جلد بازی میں فیصلے کر رہی ہے۔

مزید خبریں :