انٹرٹینمنٹ
13 نومبر ، 2015

فلم "دل والے" کا ٹریلر منظرِ عام پر آتے ہی ہٹ

فلم

ممبئی.......شاہ رخ خان اور کاجل کی ایکشن رومینٹک کامیڈی فلم "دل والے" کا ٹریلر منظرِ عام پر آتے ہی ہٹ، ریلیز کے 24گھنٹوں میں 7.5ملین افراد انٹر نیٹ پر دیکھ چکے ہیں۔

اس فلم کے ٹریلر کو انٹر نیٹ پر دیکھنے کے بعد مداحوں کو اس فلم کی ریلیز کا بڑی بے صبری سے انتظار ہے جس میں بالی ووڈکی سب سے پسندیدہ رو ما نو ی جو ڑی شاہ رخ خان اور کاجل کے علا وہ ایکشن ، رومینس اور سسپنس بھی ہے۔

روہت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’’دل والے‘‘ میں شا ہ رخ خان ، کاجل ، ورون دھون اور کریتی سینن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ۔شاہ رخ خان کی اہلیہ گو ری خان کی پروڈیو س کر دہ یہ فلم 18دسمبر کو دنیا بھر میں عام نما ئش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

مزید خبریں :