15 نومبر ، 2015
کراچی.......گیتا پاکستان سے جانے کے بعد کہاں ہے؟ اسکے حقیقی والدین کون ہیں؟ اس سے متعلق انصاربرنی نے بھارتی سرکار کوخط لکھ دیا۔لکھے گئے خط کی کاپی جیو نیوز نے حاصل کرلی ہے۔
بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو لکھے گئے خط میں گیتا سے متعلق سوالات اٹھائے گئے ہیں ،انصار برنی نے خط میں سوال کیا ہے کہ کیا گیتا کے بھارتی ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے؟بغیر تصدیق کے اسے بھارت واپسی کی اجازت کیوں دی گئی اور اگر گیتا کے والدین نہیں ملتے تو اس کا مستقبل کیا ہے؟
خط میں یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ گیتا کو بھارتی شہریت دی گئی یا نہیں،خط میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ گیتا کیلیے سب سے پہلے آواز اٹھائی اور بھارت یاترا بھی کی، تاہم افسوس ہے کہ یہ خالص انسانی حقوق کا مسئلہ سیاست کی نظر ہوگیا ہےاورگیتا اگر اب بھی دھرم شالہ میں رہ رہی ہے تو بھارت جانے سے فرق کیا پڑا،جس سے یہ لگتا ہے گیتا کے والدین کو تلاش کرنے کیلیے کوئی بھارتی سرکار کی جانب سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی۔