15 نومبر ، 2015
اسلام آباد.........سیکریٹری خارجہ نے اعزاز چودھری نے کہاہے کہ داعش کا پاکستان میں وجود نہیں ، اور نہ ہی کسی گروہ یا فرد کو اس سے تعلق قائم کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
دفتر خارجہ میں ایک تقریب سے خطاب اور بعد میں میڈیا سے گفتگو میں سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ لبنان اور پیرس میں دہشت گردوں کے حملے قابل مذمت ہیں ۔ پاکستانی قیادت دہشت گردی کے خاتمے کےلیے متحد ہے، ملک میں کسی سطح پر بھی داعش سے رابطے نہیں ہونے دیے جائیں گے ۔
آرمی چیف کے دورہ امریکا سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دودرہ امریکا میں دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق ہوا ، آرمی چیف کا دورہ بھی فوجی تعلقات کے فروغ کےلیے ہے ۔