دنیا
15 نومبر ، 2015

سعودی فرمانروا کا فرانسیسی صدرسےفون پررابطہ

سعودی فرمانروا کا فرانسیسی صدرسےفون پررابطہ

ریاض......سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے وحشیانہ افعال کااسلام سےکوئی تعلق نہیں، فرانس سے مل کر دہشت گردی کی جنگ لڑیں گے۔

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فرانسیسی صدر فرانسو اولاند سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے اور پیرس میں مختلف مقامات پر ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں کی شدید مذمت کی۔ شاہ سلمان نے دہشت گردی کے واقعے میں فرانس میں ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

شاہ سلمان نے کہا کہ دہشت گردی کی لعنت ایک ناسور ہے اور ہم سب مل کر اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ دونوں رہ نمائوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون مزید مستحکم اور مضبوط کرنے سے اتفاق کیا۔

مزید خبریں :