پاکستان
15 نومبر ، 2015

پیرس حملے،بیرون ملک پاکستانیوں کومشکلات ہوسکتی ہیں ،چوہدری نثار

پیرس حملے،بیرون ملک پاکستانیوں کومشکلات ہوسکتی ہیں ،چوہدری نثار

اسلام آباد......وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دنیا میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات سے غیر ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں کےلئے مشکلات اور مسائل میں اضافہ ہو گا۔

ایک بیان میں چوہدری نثارنے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، انہیں بلاوجہ کی مشکلات اورمسائل سے بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، وزارت داخلہ وزارت خارجہ اورایف آئی اے سے ملکرایک ایسی پالیسی اورلائحہ عمل وضع کرے گی جس سے غیرممالک میں بسنے والے پاکستانیوں سے کسی غیرقانونی سلوک پران کی مدد کی جاسکے

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے بعد انسانی اسمگلرز سب سے زیادہ پاکستان کی بدنامی کا باعث ہیں، ایف آئی اے اس برائی کو جڑسے اکھاڑنے کے لئے آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں واضح لائحہ عمل وزارت داخلہ کو پیش کرے، وزیرداخلہ نے اس سلسلے میں منگل کو اسلام آباد میں اعلی سطحی اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔

مزید خبریں :