15 نومبر ، 2015
لاہور......لاہورمیں سیکورٹی خدشات کےپیش نظر ڈی آئی جی آپریشنز نے شہر کےداخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی سخت بنانے کی ہدایت کی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے شہر میں داخل ہونے والی ہر گاڑی اور موٹر سائیکل کو چیک کرنے کے علاوہ شہر بھر میں مشتبہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن تیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے ۔ڈی آئی جی آپریشن نے تمام اہم اور حساس عمارتوں کی سیکورٹی بڑھانے کا حکم بھی دیا ہے ۔