پاکستان
15 نومبر ، 2015

پشاورمیںدیوالی کی رنگارنگ تقریب کا انعقاد

پشاورمیںدیوالی کی رنگارنگ تقریب کا انعقاد

پشاور......پشاورمیںدیوالی کارنگارنگ تہوارمنعقدہوا،دیوالی میںخیبرپختونخواکی وزیرمعدنیات انیسہ زیب نےکہاکہ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق محفوظ ہیں جبکہ مذہب کے نام پرکسی غیرمسلم کونشانہ نہیں بنایاجارہا۔

پشاورکےگورگٹھڑی مندرمیںدیوالی کارنگارنگ تہوارمنعقدہوا،جس میںہندوبرادری سےتعلق رکھنےوالےافراد کثیرتعدادمیں شریک ہوئے۔تقریب میں خیبرپختونخواکی وزیرمعدنیات انیسہ زیب اورایم پی اے شوکت یوسف زئی شریک ہوئے۔

انیسہ زیب نے اپنے خطاب میں کہاکہ خیبرپختونخواحکومت تمام اقلیتوں کی محافظ ہے۔صوبہ سمیت ملک بھرمیں اقلیتیں محفوظ ہیں اورمذہب کے نام پرکسی غیرمسلم کونشانہ نہیں بنایاجارہا۔دیوالی کےتہوارمیںہندوبرادری نے مذہبی گیت گائے اورخصوصی ڈانڈیارقص بھی پیش کیا۔جبکہ ملک میں قیام امن کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

مزید خبریں :