دنیا
15 نومبر ، 2015

پیرس حملہ ،دہشتگردوں نے دو گاڑیاں بلجیم سے کرائے پر لیں

پیرس حملہ ،دہشتگردوں نے دو گاڑیاں بلجیم سے کرائے پر لیں

پیرس......پیرس حملوں کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ دہشت گردوں کے زیر استعمال دو گاڑیاں بلجیم سے کرائے پر حاصل کی تھیں ۔

دونوں گاڑیاں بلجیم کے قصبے مون بیک سے دو بھائیوں نے کرائے پرحاصل کی تھیں ،دونوں بھائی پیرس حملوں کے اگلے روز فرانس سے واپس بلجیم پہنچے،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک بھائی شام میں داعش کے لیے لڑتا رہا ہے،ان دونوں کو مون بیک سے گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :