15 نومبر ، 2015
اسلام آباد......وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پیرس واقعہ افسوسناک ہے،پاکستان ایسی تکلیفوں سے کئی بارگزرچکا ہے۔دنیا کو دہشت گردی کےخلاف جنگ جیتنی ہےتومفادات کو دور رکھ کرمتحد ہونا پڑےگا۔
سيالکوٹ ميں جیو نیوزسےگفتگو میںخواجہ آصف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ساری دنیا لڑ رہی ہے ليکن پاکستان اس میںپہلی صف میں ہے۔پاکستان نےضرب عضب کی صورت میں جوروایات قائم کیں وہ پوری دنیا کےسامنےمثال ہیں ۔اگر دنیا کو دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنی ہے تو مذہبی ،نسلی اور قومی مفادات کوایک طرف رکھ کر متحد ہوکر مشترکہ دشمن کے خلاف لڑنا ہو گا۔