دنیا
15 نومبر ، 2015

پیرس میں حملوں کی نئی وڈیوز سامنے آگئیں

پیرس میں حملوں کی نئی وڈیوز سامنے آگئیں

پیرس......پیرس میں دہشت گرد حملوں کی نئی وڈیوز سامنے آئی ہیں ،جس میں فائرنگ کے نتیجے میں ڈرمر ہلاک ہوگیا،جبکہ دوسری وڈیومیںحملہ آوور پولیس پر بھی فائرنگ کر رہے ہیں۔

منظر عام پر آنے والی پہلی وڈیو بٹاکلین میں ہونے والے کنسرٹ ہال کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیج پر موجود فنکار پرفارم کر رہے ہیں، اسی دوران حملہ آوروں نے فائرنگ شروع کر دی ،فائرنگ کے نتیجے میں ڈرمر ہلاک ہوگیا، یہ وڈیو صرف چند سیکنڈ کی ہے، اس کے بعدہال میں موجود نواسی افراد فائرنگ اور دھماکوں کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔

دوسری ویڈیو بٹاکلین ہال کے باہر کی ہےجس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کررہے ہیں ، سامنے کھڑی ہوئی گاڑی پر گولیاں برستی ہیں تو پولیس اہلکار بھاگ کر جان بچاتے ہیں، پھردوبارہ پوزیشن لینے کی کوشش کرتے ہیں۔

مزید خبریں :