دنیا
16 نومبر ، 2015

فرانسیسی شہریوں کے پاس گنز ہوتیں تو اتنا نقصان نہ ہوتا،ڈونلڈٹرمپ

فرانسیسی شہریوں کے پاس گنز ہوتیں تو اتنا نقصان نہ ہوتا،ڈونلڈٹرمپ

ٹیکساس........امریکا کے صدارتی امیدوار بننے کے ری پبلکن خواہش مند اور گن پالیسی کے حامی ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے فرانسیسی شہریوں کے پاس گنز ہوتیں تو دہشت گرداتنا نقصان نہ کرپاتے۔

ٹیکساس کی ریلی سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شہریوں کےپاس ہتھیارنہیں اس لیےوہ دہشت گردوں کی گولیوں کانشانہ بنے۔

انہوں نے کہا کہ پیرس میں ہتھیاروں سے متعلق سخت قوانین ہیں، پیرس میں کسی کے پاس ہتھیار نہیں،سوائے برے لوگوں کے ۔اور وہ ایک ایک کرکے قتل کرتے ہیں پھر سیکورٹی فورسز انہیں مقابلے کے بعد قتل کرتے ہیں۔اگر انہیں ہتھیار رکھنے کی اجازت ہوتی تو حالات بہت مختلف ہوتے۔

مزید خبریں :