دنیا
16 نومبر ، 2015

پیرس حملوں میں ایک مسلمان نے 2 خواتین کی جان بچائی

پیرس حملوں میں ایک مسلمان نے 2 خواتین کی جان بچائی

پیرس.......پیرس حملوں کے دوران ایک مسلمان ایسا بھی تھا ، جس نے اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے دو خواتین کی زندگی بچائی۔

سیفر پیرس کے ایک ہوٹل کیسا نوسترا میں کام کرتا ہے، جس وقت فرانس میں فائرنگ شروع ہوئی ، سیفر کاؤنٹر کے پیچھے اپنے کام میں مصروف تھا۔ اس خوفناک واقعے کو یاد کرتے ہوئے سیفر نے بتایا کہ جب دھماکے ہوئے تو سب نے زور زور سے چیخنا شروع کردیا۔ شیشے ٹوٹ کر ان کے اوپر آ گرے۔ یہ سارا منظر بہت ہی دہشت ناک تھا۔

سیفر بتاتا ہےکہ اسی دوران اس نے دیکھا کہ باہر ٹیرس پر دو خواتین کو گولی لگی ہے ایک کو کلائی پر دوسری کو کندھے پر۔ ان کے زخموں سے بہت خون بہہ رہا تھا۔ باہر خطرہ تھا لیکن اس کے باوجود سیفر نے ان خواتین کی مدد کا فیصلہ کیا ۔ اس نے فائرنگ میں کمی کا انتظار کیا اور پھر دوڑ کر ان زخمی خواتین کے پاس پہنچا۔

سیفر زخمی خواتین کو اٹھاکرتہہ خانے کی طرف بھاگا۔ وہ اس دوران ان کے ساتھ رہا اور خون کو روکنے کی کوشش کرتا رہا۔ ریسکیو ٹیم آنے تک سفیر ان کے ساتھ ہی رہا۔

مزید خبریں :