16 نومبر ، 2015
اسلام آباد........زین قتل کیس کے ملزم مصطفےٰ کانجو اور اس کے محافظوں کی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت سے بریت پر از خود نوٹس کی سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے ۔
عدالت نے زین کی والدہ کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کررکھاہے۔ زین کی والدہ نے کہا کہ دو بیٹیوں کے ساتھ دشمنوں کا مقابلہ نہیں کرسکتی
سپریم کورٹ نے کہا ، دشمن چاہے جتنا بھی طاقتور ہو عدالت قانون کے مطابق فیصلہ کرےگی۔لگتاہے انسداد دہشت گردی عدالت میں انصاف نہیں ہوا۔جسٹس امیر ہانی مسلم نے زین کی والدہ کو تسلی دی کہگھبرائیں نہیں،کوئی پولیس والا آپکو تنگ نہیں کرےگا۔یہ مقدمہ آپ کولڑنے کی ضرورت نہیں،یہ سرکار کا کام ہے۔
عدالت نےہدایت دیتے ہوئے کہا کہ زین کی والدہ کا بیان چیمبر میں ریکارڈ کیا جائے۔