کھیل
16 نومبر ، 2015

وقار یونس پر کسی رائے کا اظہار نہیں کروں گا،یونس خان

وقار یونس پر کسی رائے کا اظہار نہیں کروں گا،یونس خان

کراچی......پاکستان کے تجربہ کار بیٹسمین یونس خان کہتے ہیں کہ ان کے فیصلے کا احترام کیا جائے،ہیڈکوچ اچھے ہیں یا برے،اس پر کوئی بھی رائے دوںتو کسی کو اچھا لگے گااور کسی کو برا،اس لیےوہ خاموش ہیں۔

تجربہ کار بیٹسمین یونس خان کی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی دھول ابھی بیٹھی نہیںہے،ایک روز پہلے ہیڈ کوچ وقار یونس نے یونس خان کے فیصلے پر تنقیدی انداز میں رائے دی تھی ،اب یونس خان بول پڑے ہیں۔یونس خان سے سوال کیا گیاتھا کہ وقار یونس اچھے کوچ ہیں؟ تو اس کا جواب انہوں نے کچھ اس طرح دیا کہ ہیڈکوچ اچھے ہیں یا برے،اس پر کوئی بھی رائے دوںتو کسی کو اچھا لگے گااور کسی کو برا،اس لیےوہ خاموش ہیں۔

مزید خبریں :