کھیل
16 نومبر ، 2015

چیئرمین پی سی بی بھارت سے سیریز کے لیے پُرامید

چیئرمین پی سی بی بھارت سے سیریز کے لیے پُرامید

لاہور...... چیئرمین پی سی بی شہریار خان بھارت کے ساتھ سیریز کے لیئے اب بھی پر امید ہیں،ان کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں لیکن معاہدے کے مطابق ہی کھیلیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کا دوچار دن میں فیصلہ ہوجائے گاتاہم شہریار خان نے ایک بار پھرواضح کیا کہ بھارت جا کر کھیلنا مناسب نہیں ۔

شہریار خان نے تسلیم کیا کہ وہ بھارتی بورڈ کے صدرششانک منوہر کی حکومت سے اجازت ملنے والی بات،صحیح طرح سمجھ نہیں سکے تھے ۔

عمر اکمل کے حوالے سے شہریار خا ن کہتے ہیں کہ عمر اکمل کے معاملے پر حیدر آباد پولیس کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ فیصلہ وہ خود کریں گے۔شہریار خان نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اب کوکوبرا بال استعمال کی جائے گی ۔

مزید خبریں :