کھیل
17 نومبر ، 2015

کرکٹر عمر اکمل کا ماڈل ریچل خان کو 50کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس

کرکٹر عمر اکمل کا ماڈل ریچل خان کو 50کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس

لاہور...........مختلف حوالوں سےخبروں میں اِن رہنےوالےکرکٹر عمر اکمل نے ماڈل ریچل خان کو50کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا،عمر اکمل کہتے ہیں کہ ماڈل ریچل خان نےان کی شہرت،عزت اور ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

کرکٹر عمر اکمل بھی اداکارہ میرا کےنقشِ قدم پر ہے،خبروں میں اِن رہنے کا فن جان گئے۔کبھی ٹریفک وارڈن سے جھگڑاتوکبھی ڈانس پارٹی اور کبھی کسی ماڈل سے چھیڑ خانی کی خبریں۔چند دن پہلے چیئرمین پی سی بی شہریارخان بھی عمراکمل کے غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث رہنےکی بات کئےبغیر نہ رہ سکے۔

ماڈل ریچل خان نےبھی موقع غنیمت جانااور بیان داغ دیاکہ گزشتہ سال ناروے میں عمر اکمل کو ایک میوزیکل شوکےدوران نشےمیں دھت بدتمیزی کرنے پر انہوں نےتھپڑ جڑدیاتھا۔

ریچل خان نےتھپڑمارنےکابیان کیوں دیا،50کروڑ روپےہرجانہ دیں یا15دن میں معافی مانگیں،ورنہ قانونی چارہ جوئی کروں گا۔ یہ کہناہے نوٹس میں عمر اکمل کا۔

مزید خبریں :