کھیل
17 نومبر ، 2015

تیسرا ون ڈے: پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

تیسرا ون ڈے: پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

شارجہ......پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اس موقع پر پاکستانی کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ یاسر شاہ کے زخمی ہونے کے باعث ظفر گوہر ٹیم میں شامل کیا ہے جو اپنا پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے جبکہ احمد شہزاد اس میچ میں بھی شریک نہیں ہوں گے۔

پاکستانی اسکواڈ میں کپتان اظہر علی کے علاوہ بابر اعظم ، محمد حفیظ، افتخار احمد، شعیب ملک، محمد رضوان، سرفراز احمد، انور علی، وہاب ریاض، ظفر گوہر اور محمد عرفان شامل ہیں۔

انگلینڈ کی ٹیم ای کپتان جے پی مورگن، جے جے روئے، اے ڈی ہیلز، جے ای روٹ، جے سی بٹلر، جے ڈبلیو اے ٹیلر، معین علی، سی آر ووکس، عادل راشد، ڈی جے ولی، آر ےجے ڈبلیو ٹوپلے پر مشتمل ہے۔

مزید خبریں :