کھیل
17 نومبر ، 2015

بھارت جا کر کھیلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،شہریار خان

بھارت جا کر کھیلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،شہریار خان

لاہور......پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو ٹوک الفاظ میںکہہ دیا ہے کہ پاک بھارت سیریز ہو گی تو متحدہ عرب امارات میں ہو گی، بھارت جا کر کھیلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،بھارت ایم او یو کی پاسداری کرے ۔

چیئرمین شہریار خان کے یہ الفاظ ترجمان ہیں پی سی بی گورننگ بورڈ کے جس کے اجلاس کے بعد چیئرمین نے ان الفاظ کا استعمال کیا۔بورڈ کے اہم اجلاس کے بعد چیئرمین نے میڈیا کو بتایا کہ بھارت میں ہوم سیریزکھیلنے کی کوئی وجہ نہیں بنتی۔

شہریار خان نے یہ بھی واضح کیا کہ بھارت میں ہونے والےورلڈ ٹی20 میں شرکت کا فیصلہ بھی حکومت کرے گی ۔انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم نے آٹھ سال سے بھارت سے سیریز نہیں کھیلی،مزید ایک سال اور گزارا کر لیں گے ۔

چیئرمین پی سی بی نےبتایا کہ مصباح الحق اور یونس خان گورننگ بورڈ میںکرکٹرز کی حیثیت سے شامل ہوں گے۔ پاکستان سپر لیگ کے پہلے سال میں خسارہ ہو گا۔

چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ بھارت کی سیریز کے فیصلے تک اسٹریجک پلان پر عمل در آمد روک دیا گیا ہے۔ ڈیپارٹمنٹس کو ویمن ٹیمیں بنانے کے لیے این او سی دیئے جائیں گے ۔

مزید خبریں :