پاکستان
25 مئی ، 2012

لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ خالدنعیم لودھی کی پٹیشن پر سماعت مکمل

لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ خالدنعیم لودھی کی پٹیشن پر سماعت مکمل

اسلام آباد… اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری دفاع کے عہدے سے ہٹائے گئے لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ خالدنعیم لودھی کی پٹیشن پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ میموگیٹ کے کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے بیانات ، سیکرٹری دفاع آفس سے براہ راست سپریم کورٹ کو بھجوائے جانے پر حکومت نے خالدنعیم لودھی کو ہٹادیاتھا۔ برطرف سیکرٹری دفاع نے اسکے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ، اس پر جسٹس نورالحق کی عدالت میں سماعت ہوئی۔

مزید خبریں :