کاروبار
18 نومبر ، 2015

اسلامک انڈیکس کا اجراء سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے، اسحٰق ڈار

اسلامک انڈیکس کا اجراء سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے، اسحٰق ڈار

کراچی .....وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک کو دیوالیہ کہنے والے اب دفن ہوچکے ، پاکستان کے خسارے کو 3برس میں مزید کم کرینگے،اسٹیٹ بنک بھی بہتر انداز میں کام کررہاہے،ہاکستان دنیا کی 18وین بہترین معیشت بن جائیگا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اسلامک انڈیکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے کراچی اسٹاک ایکسچینج پہنچے اور روایتی گھنٹہ بجاکر ٹریڈنگ کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اسلامک بنکنگ ایک بڑ ا چیلنج ہے، حکومت اس کے فروغ اور ملک کی خدمت کیلئے کام کررہی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ انڈکس کے اجراء سے اسٹاک پر مثبت اثرات مرتب ہونگے،پاکستان میں اسلامک بنکنگ کے واسیع مواقع موجود ہے۔اسلامک بنکنگ میں سرمایہ کاری سے اسٹاک مارکیٹ پر مثبت نتائج مرتب ہونگے،اسلامک انڈیکس کا اجراء ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے۔

تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اسلامک بنکنگ میں سرمایہ کاری کیلئے حکومت تاجروں سے تعاون کر گی ،2013کے مقابلے میں معاشی اشاریے اوپر گئے اورزرمبادلہ کے ذخائر میں تاریخی اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اسلامک انڈیکس میں شیئرز کا شرعی طریقے سے کاروبار ہوگا،اسلامک بانڈ بھی اسلامک انڈکس میں لسٹ ہونے چاہیے ،جبکہ اسلامک بانڈز عام سرمایہ کاروں کے لیے بھی ہونا چاہیے۔

مزید خبریں :