دنیا
18 نومبر ، 2015

ہیکر گروپ انونیمس نے داعش کیخلاف جنگ کا آغاز کر دیا

ہیکر گروپ انونیمس نے داعش کیخلاف جنگ کا آغاز کر دیا

پیرس......ہیکر گروپ انونیمس نے داعش کے خلاف جنگ کا آغاز کردیا۔ ہیکرز نے پہلے ہی حملے میں داعش کے ساڑھے 5ہزار ٹوئٹرز اکاؤنٹس کو ڈاؤن کرنے کا دعویٰ کیاہے۔

ہیکر گروپ نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ داعش کے ایسے اکاؤنٹس کو نشانہ بنایا گیا ہے جن کے ذریعے لوگ بھرتی کیے جاتے تھے،مزید اکاؤنٹس کو بھی ہیک کرنے کی کوشش جاری رہے گی۔

پیرس سانحے کے بعد ہیکر گروپ انونیمس نے داعش کی ویب سائٹس اور اکاؤنٹس پر حملوں کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :