دنیا
18 نومبر ، 2015

پیرس حملے، برطانوی صحافی بھی جذبات پر قابو نہ رکھ سکا

پیرس حملے، برطانوی صحافی بھی جذبات پر قابو نہ رکھ سکا

پیرس.......حادثہ ہو یا قدرتی آفت، جارحیت ہویا دہشت گردی، صحافی ایسے واقعات کی رپورٹنگ میں اپنےجذبات پر قابو رکھتے ہیں۔

مگرپیرس بم دھماکوں میں ہلاک افراد کی رپورٹنگ کرتے ہوئے برطانوی ٹی وی کا صحافی بھی جذبات پرقابو نہ رکھ سکا۔

صحافی نے رپورٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ ’’پیرس کی صورتحال میں یقیناً کچھ بہتری آئی ہے، پچھلی شب کافی رش تھا، ایفل ٹاور کو سرخ، سفید اور نیلے رنگ میں روشن کیا گیا تھا جو امید کی علامت ہے، معاف کیجیے، مجھےیہیں ختم کرنا پڑے گا، یقیناً پیرس پرامید ہے‘‘ پیرس کی صورت حال بتاتے بتاتے صحافی جذباتی ہو گیا اور اس نے بات ختم کردی۔

مزید خبریں :