18 نومبر ، 2015
اسلام آباد........پاکستانی کوہ پیما پہلی بار موسم سرما میں نانگا پربت سر کرنے کی کوشش کریں گے۔
دو پاکستانی کوہ پیماؤں کریم حیات اور صفدر کریم نے اسلام آبا د میں پریس کانفرنس میں کہاکہ اب تک موسم سرمامیں 15بار نانگاپربت سر کرنے کی کوشش کی گئی اوران تمام کوششوں میں پاکستان کےکوہ پیماشریک نہ تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس دفعہ پہلی بار دسمبر میں وہ پولینڈ کے5کوہ پیماؤں کےہمراہ نانگا پربت سر کرنےکیلئے بڑھیں گے۔