19 نومبر ، 2015
لاہور/کراچی.... پنجاب اور سندھ میں ٹھنڈے موسم میں بلدیاتی انتخابات کا گرما گرم دنگل شروع ہوگیا ،پنجاب کے 12 اور سندھ کے14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے۔پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام ساڑھے 5 بجے تک جاری رہے گی ۔
پولنگ کا آغاز ہوتے ہی مختلف شہروں میں بدنظمی دیکھنے میں آرہی ، میانوالی کے پولنگ اسٹیشن میں پی ٹی آئی اور آزاد امیدوار میں تلخ کلامی ہوئی، ،خانیوال میں دو امیدواروں کے حامیوں میں جھگڑا ہوا۔ گوجرانوالہ میں جعلی ووٹ کے معاملے پر ہنگامہ آرائی ہوئی، پولنگ کا عمل روک دیا گیا ۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے بلدیاتی انتخابات میں اب تک ماحول پر امن ہے۔امن وامان کی خرابی سے متعلق شکایت موصول ہوئی تو فوری کارروائی کی جائیگی۔الیکشن کمیشن کو پنجاب سے اب تک 9شکایات موصول ہوئی ہیں۔
سندھ میں 70لاکھ،پنجاب میں 1کروڑ 47لاکھ ووٹر حق رائے استعمال کریں گے۔سندھ میں 6 ہزاراور پنجاب میں 12ہزار پو لنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔پولنگ کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔
پنجاب کے جن بارہ اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے ان میںاٹک ، جہلم، میانوالی،حافظ آباد، منڈی بہاء الدین،گوجرانوالہ ، ساہیوال،خانیوال،چنیوٹ، سرگودھا ،شیخوپورہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے اضلاع شامل ہیں۔
سندھ کے 14 اضلاع میںحیدرآباد، ٹھٹھہ، سجاول،مٹیاری، جام شورو، دادو، بدین،ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار،میرپورخاص، نواب شاہ،نوشہروفیروز، عمرکوٹ اور تھرپارکر میں پولنگ جاری ہے۔
پولنگ کا وقت شروع ہوا تو کئی پولنگ اسٹیشنوں سے پولنگ عملہ نہ پہنچنے کی شکایات موصول ہوئیں،دادومیں میہڑ،خیرپورناتھن شاہ اورجوہی کےمختلف پولنگ اسٹیشن پرعملہ وقت پر نہ پہنچ سکا ۔عمرکوٹ تحصیل پتھورکی یوسی39کےوارڈنمبر4میں بلدیاتی انتخابات امیدوارکےقتل کےباعث ملتوی کر دیئے گئے۔ٹھٹھہ میں شہیدعظیم انڑمیٹرنٹی ہوم کےپولنگ اسٹیشن میں کرسیاں اورمیزنہ ہونےکےباعث عملےکومشکلات کا سامنا رہا۔
پولنگ کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات ہیں، پولیس اور رینجرز کے دستے تعینات ہیں جبکہ فوج کو ریپڈ فورس کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔تمام اضلاع میں عام تعطیل ہے اوردفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے، لائسنس یافتہ اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی ہے۔
الیکشن کے دوران ووٹ ڈالنےکیلئے ووٹرز کو اپنا اصل قومی شناختی کارڈلاناہوگا۔زائدالمیعادشناختی کارڈپربھی ووٹ ڈالاجاسکےگا۔
ساہیوال کے علاقے چیچہ وطنی یوسی 88 میںآزاد امیدوار رانا نسیم مخالفین کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے،ڈی پی او محمد باقر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیاگیا۔
حیدرآباد کے علاقے حسین آبادمیں یونین کمیٹی 53میں امیدوارکا نشان غلط چھپ جانے پرحامیوں کااحتجاج جاری ہے۔رینجرز اہلکار موقع پر پہنچ گئے ،احتجاج کرنے والوں کو منتشرکردیاگیا۔وارڈ نمبر10قاسم آبادمیں امیدوارکا نشان مرغی کے بجائے بکری چھپنے پر پولنگ روک دی گئی ۔
گوجرانوالہ کی یونین کونسل نمبر22میں ن لیگ کےکارکنوں نے آزاد امیدوار کا کیمپ اکھاڑ دیا،پولیس کے مطابق کیمپ اکھاڑنے والے2افراد کو حراست میں لےلیا۔وزیر آباد وارڈ نمبر26کے پولنگ اسٹیشن پر ہنگامہ آرائی کے بعد رینجرز تعینات ہے۔
جہلم کے علاقے عباس پورہ وارڈ 33 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کی جانب سے ووٹرز کو مفت ناشتہ اورکھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔
سندھ کے8اضلاع کی 76 یونین کونسلوں،ٹاؤن اورمیونسپل کمیٹیوں میں انتخابات ملتوی کیے گئے۔ نیا شیڈول بعد میں جاری کیاجائے گا ۔
وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہحلقے الیکشن کمیشن نے بنائے اور وہی انتخابات ملتوی کررہاہے ۔یہ کھلی دھاندلی ہے ،بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں صرف ایک رات پہلے کئی یونین کونسلز میں انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ انتہائی متنازع ہے۔
حیدرآبا کے علاقے قاسم آباد میں انتخابی کیمپ پر فائرنگ کی گئی۔ سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مقامی رہنما جاں بحق اور2 افراد زخمی ہوے ۔ ملتان کے علاقے شجاع آباد میں آزادامیدواروں کےحامیوں کےدرمیان بینر لگانےپر فائرنگ سے2 افراد زخمی ہوئے۔