19 نومبر ، 2015
اسلام آباد........وزیر خزانہ نے روس کے صدر ولادی پیوٹن کوپاکستان میں گیس پائپ لائن منصوبے کا افتتاح کرنےکی دعوت دی ہے۔ اسحاق ڈار کاکہناہےکہ اسٹیل مل کومشکلات سے نکالاجائےگا، اس کےمسائل حل کرنےکیلئےموثراقدامات کررہےہیں۔
اسلام آباد میں پاک روس سرمایہ کاری فورم کی تقریب سے خطاب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ تاجرپاک روس تعلقات بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ۔ عالمی اداروں نے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے بہتر ملک قرار دیا ہے۔
وزیرخزانہ نےکہاکہ حکومت نے شرح نمو کا ہدف سات فی صد مقرر کیا ہے جس کے حصول کے لئے سخت اقدامات کیے جارہےہیں ۔