19 نومبر ، 2015
کراچی......سندھ کے 14اور پنجاب کے 12 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، جس کے بعدووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے جبکہ غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج بھی آنا شروع ہوگئے۔
غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق وارڈنمبر2 جلالپوربھٹیاں حافظ آباد سے ن لیگ کےمیاں قربان بھٹی رکن میونسپل کمیٹی منتخب ہوئے ہیں۔
یوسی3ضلع کونسل شہیدبینظیرآباد سے پیپلزپارٹی کےشاہنوازخاصخیلی ممبرضلع کونسل منتخب ہوگئے۔ وارڈنمبر4علی پوری چٹھہ گوجرانوالہ سے ن لیگ کے رانا رضوان اختر رکن میونسپل کمیٹی منتخب ہوگئے۔ یوسی 24میرپور خاص سے پیپلز پارٹی کے میرانورعلی خان تالپور رکن ضلع کونسل منتخب ہوگئے۔
یوسی15میونسپل کارپوریشن حیدرآباد سے ایم کیوایم کے رحمت علی ممبرمنتخب ہوگئے۔ یوسی62 ضلع کونسل ٹوبہ ٹیک سنگھ سے آزادامیدوارغلام محمد مرتضیٰ کامیاب ہوئے ہیں۔ یوسی 1ضلع کونسل نوشہرو فیروز سے پیپلز پارٹی کے رئیس مقصود خشک منتخب ہوئے ہیں۔
وارڈ 12میونسپل کمیٹی علی پورچٹھہ سے ن لیگ کے محمد شہباز بٹ رکن منتخب ہوئے ہیں۔ وارڈ6 ٹاؤن کمیٹی سیہون جامشورو سے پیپلز پارٹی کے محمدآچرکھوسو کامیاب ہوئے ہیں۔ وارڈ 3میونسپل کمیٹی جلال پوربھٹیاں حافظ آباد سے ن لیگ کے میاں زاہد حسین منتخب ہوگئے۔
یوسی27 ضلع کونسل عمرکوٹ سے پیپلزپارٹی کے امدادعلی ممبرضلع کونسل منتخب ہوئے۔ میونسپل کمیٹی فیروزوالا وارڈ 10 سے آزاد امیدوار امانت علی گجر منتخب ہوئے۔ میونسپل کمیٹی عیسیٰ خیل میں آزاد امیدوار محمد خان منتخب ہوئے ہیں۔
یوسی6ضلع کونسل خانیوال سے آزاد امیدوار خالد سعید ممبر ضلع کونسل منتخب ہوئے ہیں۔ یوسی 64ضلع کونسل دادو سے پیپلز پارٹی کے بھولاخان رکن منتخب ہوئے ہیں۔ یوسی 63چنی ضلع کونسل دادو سے پیپلز پارٹی کے منیر خان منتخب ہوئے ہیں۔
یوسی59 پیرمشائخ ضلع کونسل دادو سے پیپلز پارٹی کے شفیع لغاری منتخب ہوئے۔ ٹاؤن کمیٹی ٹنڈو غلام علی وارڈ 1سے پیپلز پارٹی کے محمد اشرف منتخب ہوئے۔ وارڈ 11میونسپل کمیٹی مورو سے پیپلز پارٹی کے غلام مجتبیٰ کامیاب ہوئے ہیں۔ وارڈ4 میونسپل کمیٹی جلال پور بھٹیاں سے ن لیگ کے جاوید سلیم منتخب ہوئے ہیں۔