19 نومبر ، 2015
سرگودھا......سرگودھا کی یونین کونسل نمبر 11 پنڈی کوٹ میں خواتین کی حق تلفی کی گئی جہاں انہیں ووٹ کے حق سے محروم کردیاگیا۔
سرکاری اسٹیمپ پیپر پر خفیہ معاہدہ ہوا کہ حلقے میں سابقہ رواج کی طرح اس بار بھی خواتین ووٹ نہیں ڈالیں گی۔حلقے کے انتخاب میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں نے سرکاری اسٹیمپ پیپر پر لکھے معاہدے کی تحریر پر دستخط کیے۔
اسٹیمپ پیپر پر دستخط کرنے والے امیدواروں میں مسلم لیگ نواز، پاکستان تحریک انصاف اور آزادامیدواروں کے نام شامل ہیں۔