انٹرٹینمنٹ
19 نومبر ، 2015

بالی ووڈ میں سب ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچتے رہتے ہیں،سونم کپور

بالی ووڈ میں سب ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچتے رہتے ہیں،سونم کپور

ممبئی........بھارتی اداکارہ سونم کپور کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں ہر کوئی ایک دوسرے کو نیچا دکھانے اور اس کی ٹانگ کھینچنے کی کوششوں میں لگا رہتا ہے۔

سونم کپور کا کہنا تھا کہ ان کی پبلک ریلیشن اسکلز بہت کمزور ہیں اور وہ دوسروں سے روابط بڑھانے کے معاملے میں کافی کمزور ہیں، اس لئے لوگ انہیں نیچا دکھانے کی کوششیں کرتے ہیں۔

سونم کپور حال ہی میں دبنگ خان کے ساتھ فلم پریم رتن دھن پایو میں اپنی اداکاری کے جلوے بکھیرتے ہوئے کامیابیاں سمیٹنے میں مصروف ہیں۔

مزید خبریں :