پاکستان
20 نومبر ، 2015

وزیراعظم کی کراچی میں رینجرز پر فائرنگ کی شدید مذمت

وزیراعظم کی کراچی میں رینجرز پر فائرنگ کی شدید مذمت

اسلام آباد......وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی میں رینجرز پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رینجرز اہلکاروں پر حملہ سفاکانہ دہشت گردی ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ رینجرز کے جوانوں نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان دی، شہادتیں دہشت گردی کے خلاف ہمارےعزم کواورمضبوط کرتی ہیں۔

وزیراعظم نے شہید رینجرز اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دعائیں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

مزید خبریں :