دنیا
20 نومبر ، 2015

ہوٹل پر دہشتگرد حملے کے بعد فرانس پولیس کاخصوصی دستہ مالی روانہ

ہوٹل پر دہشتگرد حملے کے بعد فرانس پولیس کاخصوصی دستہ مالی روانہ

بماکو....... مالی میں ہوٹل پر دہشت گرد حملے کے بعد فرانس پولیس کا خصوصی دستہ مالی روانہ ہوا ہے۔خبرایجنسی کے مطابق مالی ہوٹل میں یرغمال بنائے گئے افراد میں فرانسیسی شہری بھی شامل تھے۔

فرانسیسی ایئرلائن کے حکام کا کہنا ہے کہ مالی کے مذکورہ ہوٹل میں فرانسیسی ایئرلائن کے 12 اہلکار موجود تھے، تمام اہلکار محفوظ ہیں اور تمام کو بازیاب کرالیا گیاہے۔

دوسری جانب ملائیشیا کے دورے پر گئے ہوئے امریکی صدرباراک اوباما کا کہنا ہے کہ مالی کے ہوٹل میں دہشت گردی کے واقعے پر صورتحال کا جائزہ لےرہے ہیں،امریکااورملائیشیا کےمضبوط سیکیورٹی روابط داعش سے جنگ میں مددکرسکتے ہیں۔

مزید خبریں :