20 نومبر ، 2015
اسلام آباد....... وزیر اعظم نے اسپیکر کے انتخاب میں قومی اسمبلی سے غیر حاضر ارکان کا نوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیرا عظم نواز شریف نے ن لیگ کے 6 ارکان قومی اسمبلی کو شو کاز نوٹس جاری کر دئیے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرا عظم کی جانب سے جاری کیے گئےشو کاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر کے الیکشن کے دوران غیر حاضری کی وجوہات سے آگاہ کریں۔
غیر حاضری پر وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی ،کیپٹن صفدر، شائستہ پرویز،سیما جیلانی ،ماروی میمن اور میر ظفر اللہ جمالی کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا ہے،شو کاز نوٹس وزیرا عظم نواز شریف کی طرف سے بطور صدر مسلم لیگ ن جاری کیا گیا ہے۔