پاکستان
20 نومبر ، 2015

سرگودھا :آزاد کامیاب 27 چیئرمین پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے:ندیم چن

 سرگودھا :آزاد کامیاب 27 چیئرمین پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے:ندیم چن

اسلام آباد ...... پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے دعویٰ کیا ہے کہ سرگودھا میں آزاد حیثیت سے کامیاب ہونے والے 27 چیئرمین پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔

ندیم افضل چن کا جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا ہے کہ سرگودھا میں این اے 64 کی تین یونین کونسل میں پیپلزپارٹی کے چار چیئرمین منتخب ہوئے، سرگودھا کے 27 آزاد چیئرمینزکے شامل ہونے کے بعد پیپلزپارٹی کو ضلع میں اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کو ساتھ ملا کرسرگودھا میں ضلعی حکومت بنائیں گے، آزاد حیثیت سے کامیاب ہونے والے دو روز میں پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلیں گے۔

مزید خبریں :