پاکستان
21 نومبر ، 2015

گوجرانوالہ:ڈاکٹروں کی غفلت سےنوجوان کی موت ،ورثاکا احتجاج

گوجرانوالہ:ڈاکٹروں کی غفلت سےنوجوان کی موت ،ورثاکا احتجاج

گوجرانوالہ........ گوجرانوالہ کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریض جاں بحق ہوگیا، واقعے کے خلاف ورثا نے شدید احتجاج کیا اور اسپتال کے دروازوں کے شیشے اور کمپیوٹر توڑ دیئے۔

اسپتال ذرائع کےمطابق حادثےکا شکارحمزہ نامی 20سالہ نوجوان ڈسٹرکٹ اسپتال گوجرانوالہ کے ایمرجنسی وارڈ میں لایاگیا تھا،تاہم وہ جاں بحق ہوگیا۔

ورثا نے الزام عائد کیا ہےکہ حمزہ کی ہلاکت ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کی وجہ سے ہوئی۔

واقعے کے خلاف ورثا نے اسپتال میں شدید ہنگامہ آرائی کی اوراسپتال کےدروازوں کے شیشے اور کمپیوٹر توڑ دیئے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا کہناہےکہ حمزہ اسپتال لانے سے پہلے ہی انتقال کرگیاتھا۔

مزید خبریں :