دنیا
21 نومبر ، 2015

جنوبی ڈکوٹا؛ایک فٹ سےزائدریکارڈبرفباری ،نظام زندگی مفلوج

جنوبی ڈکوٹا؛ایک فٹ سےزائدریکارڈبرفباری ،نظام زندگی مفلوج

نیویارک........امریکی ریاست جنوبی ڈکوٹا میں ایک فٹ سے زائد ریکارڈ برفباری کے باعث زندگی کا نظام درہم برہم ہوگیا ۔

ریاست جنوبی ڈکوٹا کے مختلف علاقے برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں ۔ امریکی میڈیا کے مطابق سیو فالز شہر میں 14انچ برف پڑ چکی ہے جو کہ برف باری کا نیا ریکارڈ ہے ۔

شاہراہوں پر برف کی تہہ جم جانے کے باعث ٹریفک بھی متاثر ہوا ہے ، متعدد کاریں برف کے گڑھوں میں پھنس گئیں اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ دفاتر اور کام پر جانے والے افراد کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید خبریں :