دنیا
21 نومبر ، 2015

پیرس حملوں کے بعد بیلجئیم میں بھی دہشت گردی کا خطرہ

پیرس حملوں کے بعد بیلجئیم  میں بھی دہشت گردی کا خطرہ

پیرس......پیرس حملوں کے بعد بیلجئیم میں بھی اسی طرح کے حملے ہوسکتے ہیں۔اس اطلاع کہ پیرس حملوں کا ماسٹر مائنڈ بیلجئیم پہنچ گیا ہے کے بعد سیکیورٹی کے سخت خدشات کے باعث میٹرو سروس بند کردی گئی۔

پیرس کے بعد کیا بیلجئیم کا شہر برسلز نشانے پر ہے ؟دہشتگرد برسلز میں تاک تاک کر حملہ کرنا چاہتے ہیں اور پولیس دہشت گردوں کی تاک میں گھات لگائے بیٹھی ہے؟

بیلجئیم میں رہنے والا پیرس حملوں کا ماسٹر مائنڈ صالح عبدالسلام کیا واپس بیلجئیم پہنچ گیا؟؟کسی چھاؤنی کا منظر پیش کرتے برسلز میں سیکیورٹی کے انتہائی خطرے کے باعث سڑکوں، گلیوں اور اہم مقامات پر ہزاروں فوجی تعینات ہیں۔

میٹرو ٹرین سروس رات تک کے لیے معطل کر دی گئی ہے اور ہوٹل، کھیلوں کے میدان، شاپنگ سینٹر بند کردیے گئے ہیں، تقریبات بھی منسوخ کردی گئی ہیں اور عوام کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے منع کردیا گیا ہے ۔

برسلزکے علاقے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔ سرچ آپریشن میں دھماکا خیز مواد ملا ہے جس کے بعد خدشہ ہے کہ کئی دہشت گرد بھاری ہتھیاروں کے ساتھ پیرس طرز کا حملہ بیلجئیم میں کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں :